QR CodeQR Code

ووہان، ایک سال بعد کورونا کا پہلا کیس رپورٹ

3 Aug 2021 10:38

یاد رہے کہ عالمی وبا کورونا چین کے شہر ووہان سے پھوٹی تھی جس کے بعد یہ وبا پوری دنیا میں پھیلتی چلی گئی اور اقوامِ عالم کو گھروں تک محدود کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ چین کے شہر ووہان میں کورونا کے ایک مقامی کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے ووہان کےتمام شہریوں کےکورونا ٹیسٹ کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ووہان میں ایک سال سےزائد عرصےمیں کورونا کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ دوسری جانب تیزی سے پھیلنے والا بھارتی کورونا وائرس ڈیلٹا ویریئنٹ چین کے 20 شہروں میں پھیل گیا ہے۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین میں کورونا ڈیلٹا ویریئنٹ کے باعث مختلف شہروں میں لاکھوں افراد کو گھروں تک محدود کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ عالمی وبا کورونا چین کے شہر ووہان سے پھوٹی تھی جس کے بعد یہ وبا پوری دنیا میں پھیلتی چلی گئی اور اقوامِ عالم کو گھروں تک محدود کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 946511

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946511/ووہان-ایک-سال-بعد-کورونا-کا-پہلا-کیس-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org