0
Tuesday 3 Aug 2021 11:42

پنجاب حکومت کا 5 اگست کو انڈیا کیخلاف یوم استحصال منانے کا اعلان

پنجاب حکومت کا 5 اگست کو انڈیا کیخلاف یوم استحصال منانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے صوبائی وزیر سید سعید الحسن شاہ اور وفود کی ملاقاتیں۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کرنیوالے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ایک لمحے کیلئے بھی ان سے دور نہیں ہو سکتے۔ گورنر ہاوس لاہور میں ہونیوالی ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے صوبائی وزیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کوششوں سے افغانستان میں امن کا عمل آگے بڑھا، افغان امن کیلئے پاکستان جو کر سکتا ہے، کر رہا ہے اور کریگا۔ انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ پاکستانی کشمیریوں کیساتھ ہیں، 5 اگست کو یوم استحصال منایا جائے گا۔
 
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ آج مسئلہ کشمیر دنیا کا مسئلہ بن چکا ہے، عالمی برادری اس پر بات کر رہی ہے۔ چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ بھارت کا کشمیر میں 729 روز سے جاری لاک ڈاون انسانی حقوق کا قتل عام ہے، خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل اور بھارتی دہشت گردی کا خاتمہ لازم ہو چکا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کیلئے تمام مکتبہ فکر کے علماء کو ملکر کام کرنا ہوگا اور محرم الحرام میں امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے حکومتی ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔ صوبائی وزیر سید سعید الحسن شاہ کا کہنا تھا کہ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے علماء سمیت تمام ادارے ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن دشمنوں کا پہلے بھی ناکام بنایا ہے آئندہ بھی انکو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
خبر کا کوڈ : 946524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش