QR CodeQR Code

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں ایران کے نئے صدر کی تقرری کی تقریب کا آغاز

3 Aug 2021 11:53

یہ تقریب حسینیہ امام خمینی (رہ) میں طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ  جاری ہے۔ اس تقریب میں رہبر معظم انقلاب اسلامی قانون کے مطابق ایران کے نئے صدر کو صدارت کے عہدے پر منصوب کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں ایران کے نئے صدر سید ابراہیم رئیسی کی تقرری کی تقریب کا آغاز ہوگیا۔ یہ تقریب حسینیہ امام خمینی (رہ) میں طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ  جاری ہے۔ اس تقریب میں رہبر معظم انقلاب اسلامی قانون کے مطابق ایران کے نئے صدر کو صدارت کے عہدے پر منصوب کریں گے۔ اس تقریب کو ایران کے ٹی وی چینلوں اور سوشل میڈیا سے براہ راست نشر کیا جا رہا ہے۔ تقریب میں گارڈین کونسل کے ارکان، عدلیہ کے سربراہ اور ایران کے اعلی اور سول فوجی حکام شریک ہیں۔ اس تقریب میں وزیر داخلہ انتخابات کے بارے میں اپنی مختصر رپورٹ پیش کی اور حکم تنفیذ کی قرائت اور نئے صدر سید ابراہیم رئیسی کے مختصر بیان کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی خطاب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 946528

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946528/حسینیہ-امام-خمینی-رہ-میں-ایران-کے-نئے-صدر-کی-تقرری-تقریب-کا-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org