QR CodeQR Code

کُل مسالک علماء بورڈ کا 11 اگست کو یوم مساوات منانے کا اعلان

3 Aug 2021 12:12

لاہور میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں مولانا عاصم مخدوم نے کہا بانی پاکستان قائداعظم کی تقریر مساوات کا درس دیتی ہے، پاکستان کا ہر شہری برابر کے حقوق رکھتا ہے۔ ساجد کرسٹوفر نے کہا 11 اگست کو ملک بھر میں سیمینار منعقد ہونگے، حکومت یوم اقلیت نہیں یوم مساوات منانے کا اعلان کرے۔


اسلام ٹائمز۔ کُل مسالک علماء بورڈ اور ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن کے قائدین کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 11 اگست یوم اقلیت کو یوم مساوات کے طور پر منایا جائیگا۔ شہر میں بین المذاہب مساوات کانفرنس ہوگی۔ مولانا عاصم مخدوم اور ساجد کرسٹوفر نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ 11 اگست کو شہر میں بین المذاہب مساوات کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا۔ کانفرنس میں تمام مذاہب کے قائدین شریک ہونگے۔
 
مولانا عاصم مخدوم نے کہا بانی پاکستان قائداعظم کی تقریر مساوات کا درس دیتی ہے، پاکستان کا ہر شہری برابر کے حقوق رکھتا ہے۔ ساجد کرسٹوفر نے کہا 11 اگست کو ملک بھر میں سیمینار منعقد ہونگے، حکومت یوم اقلیت نہیں یوم مساوات منانے کا اعلان کرے۔ اجلاس میں چودھری محمد ارشد گجر، ملک محمد آصف، عمانوئل صادق، اویس علی، خالد فرید اور دیگر شریک ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 946533

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946533/ک-ل-مسالک-علماء-بورڈ-کا-11-اگست-کو-یوم-مساوات-منانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org