0
Tuesday 3 Aug 2021 13:14

صدر مملکت کی دو روزہ دورے کیلئے کوئٹہ آمد

صدر مملکت کی دو روزہ دورے کیلئے کوئٹہ آمد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے ‏صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بلوچستان کے دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ کوئٹہ ائیر پورٹ پر گورنر بلوچستان سید ظہور آغا اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کوئٹہ میں قیام کے دوران مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ صدر مملکت کوئٹہ میں جاری ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ہوں گے، اس کے علاوہ کسانوں کیلئے گرین ٹریکٹر اسکیم کا افتتاح، اعلیٰ حکومتی اجلاس کی صدارت اور حکومتی و اپوزیشن ارکان سے ملاقاتیں کریں گے۔

دوسری جانب صدر مملکت کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے شہر کی بعض سڑکوں کو مکمل طور پر آمد و رفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے، جن میں زرغون روڈ، بے نظیر پل اور دیگر اہم راستے شامل ہیں۔ اہم شاہراہیں بند ہونے کی وجہ سے عوام الناس کو مجبوراً متبادل راستے استعمال کرنے پڑ رہے ہیں، جس کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کی صورتحال بگڑ گئی ہے۔ زرغون روڈ کی بندش کے باعث سبزل روڈ، جناح روڈ اور دیگر راستوں پر ٹریفک جام ہے۔
خبر کا کوڈ : 946576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش