QR CodeQR Code

آزاد کشمیر اسمبلی، تحریک انصاف کے انوارالحق اسپیکر اور ریاض گجر ڈپٹی اسپیکر نامزد

3 Aug 2021 14:31

مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے جاوید اقبال بڈھانیوی حلف نہ اٹھا سکے۔ تحریک انصاف نے آزادکشمیر اسمبلی کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے نام فائنل کر لئے۔ پاکستان تحریک انصاف نے سابق اسپیکر چوہدری انوارالحق کو اسپیکر اور چوہدری ریاض گجر کو ڈپٹی اسپیکر کا امیدوار نامزد کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔ مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں نومنتخب ممبران اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔ اسپیکر شاہ غلام قادر نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا۔ مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے جاوید اقبال بڈھانیوی حلف نہ اٹھا سکے۔ تحریک انصاف نے آزادکشمیر اسمبلی کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے نام فائنل کر لئے۔ پاکستان تحریک انصاف نے سابق اسپیکر چوہدری انوارالحق کو اسپیکر اور چوہدری ریاض گجر کو ڈپٹی اسپیکر کا امیدوار نامزد کر دیا۔ دوسری جانب وزیراعظم، اسپیکر ڈپٹی اسپیکر اور قائد حزب اختلاف کے چناؤ کیلئے مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان سیاسی اتحاد طے پاگیا۔

اسپیکر کے عہدے کیلئے مسلم لیگ نون پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ دے گی اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے پیپلزپارٹی نون کی خاتون امیدوار نثاراں عباسی کو ووٹ دے گی۔ وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے امیدوار کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہوگا اور قائد حزب اختلاف بھی پاکستان پیپلزپارٹی سے ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 946590

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946590/آزاد-کشمیر-اسمبلی-تحریک-انصاف-کے-انوارالحق-اسپیکر-اور-ریاض-گجر-ڈپٹی-نامزد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org