0
Tuesday 3 Aug 2021 14:47

وزیراعظم ہاؤس کو آمدنی کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ

وزیراعظم ہاؤس کو آمدنی کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم ہاؤس کو آمدنی کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کی آج کابینہ سے منظوری کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کو آمدنی کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جہاں ثقافتی تقریبات، فیشن شوز اور وینٹج گاڑیوں کی نمائش سمیت اعلیٰ سطح کی سفارتی تقریبات اور سیمینارز ہوں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج کابینہ کا اجلاس ہوگا، جس میں وزیراعظم ہاؤس کو کمرشل استعمال کے لیے کھولنے کی منظوری دی جائے گی۔ اس کے علاوہ کابینہ میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا جبکہ کابینہ کورونا وائرس سے بچاؤ اور علاج کے لیے درکار 61 آئٹمز کی ڈیوٹی چھوٹ میں توسیع کی منظوری بھی دے گی۔
خبر کا کوڈ : 946593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش