QR CodeQR Code

کاروبار کے ذریعے پاک ایران تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے، محمد رضا ناظری

3 Aug 2021 15:03

لاہور چیمبر میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں ایران کے قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ایران اُبھرتی ہوئی معاشی طاقت ہے، دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات ہیں، ایران ترقی کر رہا ہے، پاکستانیوں کیلئے اس وقت ایران میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں، کاروبار کے ذریعے پاک ایران تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے لاہور چیمبر آف کامرس کی سٹیڈنگ کمیٹی برائے مذہبی سیاحت کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار کے ذریعے پاک ایران تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے، ایران میں پاکستانی سرمایہ کاروں کیلئے کاروبار کے بہترین اور وسیع مواقع موجود ہیں۔ تقریب کا موضوع "ایران پاکستان تعلقات میں بہتری" تھا۔ ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ سینیئر نائب صدر لاہور چیمبر میاں طاہر منظور نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔
 
اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے کہا ایران اُبھرتی ہوئی معاشی طاقت ہے، دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات ہیں، ایران ترقی کر رہا ہے، پاکستانیوں کیلئے اس وقت ایران میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں، کاروبار کے ذریعے پاک ایران تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔ تقریب میں لاہور چیمبر کے ممبران، شاہد نذیر، نعمان کبیر، مردان علی زیدی اور دیگر نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 946596

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946596/کاروبار-کے-ذریعے-پاک-ایران-تعلقات-میں-مزید-بہتری-آئی-ہے-محمد-رضا-ناظری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org