QR CodeQR Code

اپوزیشن کے ہنگامے کے سبب پارلیمنٹ میں وقفہ سوال گیارہویں دن بھی متاثر

3 Aug 2021 16:16

اپوزیشن ارکان کا پیگاسس جاسوسی معاملے، کسانوں کے امور اور مہنگائی کے معاملے پر ہنگامہ جاری رہا، جس کے سبب وقفہ سوال بھی نہیں چل ہوسکا اور ایوان کی کارروائی 2 تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی پارلیمان میں مانسون اجلاس کے 11ویں دن بھی آج کوئی کام کاج نہیں ہوا اور اپوزیشن ارکان کا پیگاسس جاسوسی معاملے، کسانوں کے امور اور مہنگائی کے معاملے پر ہنگامہ جاری رہا، جس کے سبب وقفہ سوال بھی نہیں چل ہوسکا اور ایوان کی کارروائی 2 تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ ایک بار التوا کے بعد 12 بجے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو اپوزیشن ارکان نعرے لگاتے ہوئے ایوان کے بیچ میں آگئے اور ہنگامہ کرنے لگے۔ پریزائیڈنگ آفیسر بھرت ہری مہتاب نے ہنگامے کے دررمیان ہی ایوان کی میز پر سبھی ضروری کام کاج رکھے۔ اس دوران کانگریس کمیٹی کے لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ پیگاسس کے حوالے سے مودی حکومت کو جواب دینا پڑے گا اور وہ عام لوگوں کی جاسوسی کرکے اب خاموش نہیں بیٹھ سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 946601

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946601/اپوزیشن-کے-ہنگامے-سبب-پارلیمنٹ-میں-وقفہ-سوال-گیارہویں-دن-بھی-متاثر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org