QR CodeQR Code

سبی میں لیویز کی کارروائی، دو ڈاکو ہلاک

3 Aug 2021 15:45

ذرائع کے مطابق سبی میں کارروائی کے نتیجے میں دو داکوؤں کو ہلاک کر دیا گیا ہے، بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اس وقت ہوئی جب یہ ڈاکو واردات میں مصروف تھے۔


اسلام ٹائمز۔ لیویز فورسز نے بلوچستان کے شہر سبی کے علاقے بختیار آباد میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ڈاکو ہلاک کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق مبینہ ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئے ہیں، جنہیں انتظامیہ نے تحویل میں لے لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ڈاکو مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق لیویز کی جانب سے یہ کارروائی نیشنل ہائی وے پر اس وقت ہوئی جب مذکورہ ڈاکو عوام الناس کو لوٹ رہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دونوں مسلسل کئی دنوں سے نینشل ہائے وے پر آنے جانے والے مسافروں کو نشانہ بناتے اور ان کا قیمتی سامان لوٹ لیتے تھے۔ کارروائی کے بعد لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 946605

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946605/سبی-میں-لیویز-کی-کارروائی-دو-ڈاکو-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org