QR CodeQR Code

کراچی میں اب گاڑی میں بیٹھے بیٹھے کورونا ویکسینیشن کا فیصلہ

3 Aug 2021 17:13

شہر کے گراؤنڈز کو ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا اور ڈپٹی کمشنرز کو ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے کراچی میں گراؤنڈز کو ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا اور ڈپٹی کمشنرز کو ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں کورونا ویکسین سے متعلق فیصلہ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن کیلئے منصوبہ بنا لیا۔ ذرائع کا کہنا کہ شہر کے گراؤنڈز کو ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ضلع کورنگی، جنوبی، سینٹرل، ضلع شرقی، ملیر، کیماڑی اور غربی کے گراؤنڈز میں ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر بنائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ڈپٹی کمشنرز کو ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے گراؤنڈز جن میں لائٹس ہوں، ڈرائیور تھرو ویکسینیشن سینٹر بنائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ صحت حکام نے گراؤنڈز کی تلاش شروع کر دی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے ڈپٹی کمشنرز کو 48 گھنٹے میں ٹاسک مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 946616

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946616/کراچی-میں-اب-گاڑی-بیٹھے-کورونا-ویکسینیشن-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org