0
Tuesday 3 Aug 2021 17:34

کراچی، اسپتالوں میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی آنا شروع

کراچی، اسپتالوں میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی آنا شروع
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے اسپتالوں میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوگئی، محکمہ صحت سندھ نے اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کے اعداد وشمار جاری کر دیئے۔ صوبائی محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی کے اسپتالوں میں آئی سی یو بیڈز کے ساتھ وینٹی لیٹر کی تعداد 550 ہے، مختلف اسپتالوں میں 93 مریض وینٹ پر ہیں، آف وینٹ مریضوں کی تعداد 248 ہے، آئی سی یو میں خالی وینٹ کی تعداد 209 ہے، مختلف اسپتالوں میں ایچ ڈی یو بیڈز کی تعداد 1344 ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مختلف اسپتالوں میں ایچ ڈی یو میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 809 ہے، مختلف سرکاری و نجی اسپتالوں میں 535 ایچ ڈی یو بیڈز خالی ہیں۔ اعداد و شمار میں یہ بھی بتایا گیا کہ کم آکسیجن والے ایچ ڈی یو میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 413 ہے، کم آکسیجن کی ضرورت کے حامل مریضوں 236 بیڈز خالی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 946619
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش