QR CodeQR Code

آیت اللہ زکزاکی کی آزادی پر آیت اللہ عیسی قاسم کا تہنیتی پیغام

3 Aug 2021 18:53

حکومتی جیل سے تحریک اسلامی نائجیریا کے سربراہ کی رہائی پر جاری ہونیوالے بحرینی رہبر انقلاب کے تہنیتی پیغام میں تاکید کی گئی ہے کہ آپکی آزادی کا دن؛ حق و عدالت کا پرچار کرنے اور ظالموں کیخلاف برسرپیکار تمام مومنین کیلئے حقیقی خوشی کا دن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بحرینی رہبر انقلاب آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے اپنے ایک پیغام میں نائجیریا کی تحریک اسلامی کے سربراہ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کو حکومتی جیل سے رہائی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی دفتری ویبسائٹ پر نشر ہونے والے اس پیغام میں لکھا گیا ہے؛

ہمارے عزیز، مجاہد فی سبیل اللہ اور اسلام و انسانی کرامت کی نسبت انتہائی غیرت مند اور انسانیت کو آزادی و کرامت تک پہنچانے کے لئے کوشاں، جناب شیخ ابراہیم زکزاکی پر سلام ہو!

ظالموں کی قید سے آپ کی رہائی کا دن مومنین سمیت ان تمام افراد کے لئے حقیقی خوشی کا دن ہے جو آزادی و بھائی چارے کے حوالے سے آپ کے موثر کردار سے بخوبی واقف اور حق و عدالت کے پرچار کے لئے کوشاں ہیں اور جو اپنے و اپنے ساتھیوں سمیت تمام لوگوں کے لئے عزت، کرامت و آزادی کے علاوہ کچھ پسند نہیں کرتے اور اپنی استطاعت کے مطابق ظلم کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔

یہ جہاد اور خدا کی راہ میں ملنے والے اذیت و آزار پر آپ کا صبر مبارک ہو! ہر اُس اقدام سے جو آپ سے بعید ہے اور وہ آپ کے ساتھ منسلک کرنا چاہتے تھے؛ سے برأت اور آپ کے حق میں ظلم کرنے والوں کو ذلیل و خوار کرنے کے لئے آپ کی تمام زحمتیں مبارک!

ہم ہر اس شخص کے شکرگزار ہیں جس نے انسانیت کے حق میں آپ کے مجاہدانہ کردار اور آپ کی جدوجہد میں اپنے پورے ایمان کے ساتھ آپ کی مدد و نصرت کی، چاہے وہ مسلمان ہو یا غیر۔

خدا آپ اور آپ کی اہلیۂ محترمہ کی نصرت کرے اور آپ کو صحت و سلامتیٔ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، اور آپ، آپ کے تمام اعزاء و مومنین و مومنات پر اپنی خاص رحمت و عنایت نازل فرمائے اور سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے،
 
عيسى أحمد قاسم
قم المقدسة
الإثنين ٢٢ ذو الحجة ١٤٤٢ هـ


واضح رہے کہ مقامی میڈیا نے چند روز قبل ہی اعلان کیا تھا کہ نائجیریا کی تحریک اسلامی کے سربراہ کو کادونا کی ایک عدالت نے ان کی اہلیہ سمیت باعزت بری کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 946630

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946630/آیت-اللہ-زکزاکی-کی-آزادی-پر-عیسی-قاسم-کا-تہنیتی-پیغام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org