QR CodeQR Code

کوئٹہ، صدر مملکت کی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات، گرین ٹریکٹر اسکیم کا افتتاح

3 Aug 2021 19:21

اپنے دورے کے پہلے روز ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمانی ارکان سے ملاقات کرتے ہوئے اہم امور پر گفتگو کی۔ اسکے بعد گرین ٹریکٹر اسکیم کا افتتاح کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی دو روزہ دورے پر کوئٹہ آئے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں پارلیمنٹیرینز سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں، صوبے میں سیاحت کے فروغ اور خطے میں رونماء ہونے والی معاشی و سیاسی تبدیلیوں کے علاوہ دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے بعد صدر مملکت نے کوئٹہ میں گرین ٹریکٹر اسکیم کا افتتاح کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ گرین ٹریکٹرز بلوچستان حکومت کی طرف سے چھوٹے زمینداروں کو سبسڈی پر دیئے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 946634

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946634/کوئٹہ-صدر-مملکت-کی-پارلیمنٹیرینز-سے-ملاقات-گرین-ٹریکٹر-اسکیم-کا-افتتاح

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org