0
Tuesday 3 Aug 2021 19:46

پاکستانی سیاست سے لاعلم تھا لیکن اسی طرح سیاست میں آیا، عمران خان

پاکستانی سیاست سے لاعلم تھا لیکن اسی طرح سیاست میں آیا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب وہ سیاست میں آئے تو انہیں پاکستان کی سیاست کے حوالے سے کچھ علم نہیں تھا لیکن اسی طرح سیاست میں آیا جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) دونوں جماعتوں نے اپنی پارٹی میں شامل کرنے کی پیش کش کی تھی۔ اسلام آباد میں اکرام سہگل کی نئی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے پاکستان کی سیاست کا کوئی علم نہیں تھا، نہ میرا خاندان سیاست میں تھا اور نہ ہی میرا کوئی دوست سیاست میں تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے یونیورسٹی میں سیاست پڑھی تھی، اس لیے بین الاقوامی سیاست کو سمجھتا تھا، لیکن ہر ملک کی سیاست کا اپنا کلچر ہوتا ہے اور مجھے پاکستان کی سیاست کا کوئی علم نہیں تھا اور اسی طرح میں سیاست میں آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پی پی پی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) دونوں نے باری باری کوشش کی کہ ان کو جوائن کروں، دونوں کو میں جانتا تھا، بینظیر سے میری دوستی تھی، نواز شریف کو کرکٹ کا زیادہ شوق تھا، بائی چانس وزیراعظم بن گیا، کیونکہ میں ذاتی طور پر ان کو جانتا تھا، اس لیے دونوں نے بار بار پیش کش کی، میں تو آیا ہی ان کے کرپشن کے خلاف تھا اور دونوں کو ایک ہی وقت میں چیلنج کیا، پھر وہ ہوا جب میں نے پانی پر چھلانگ ماری تھی اور سیدھے نیچے چلا گیا تھا۔ عمران خان نے صاحب کتاب کو مخاطب کرکے کہا کہ اس وقت آپ نے ایک گارڈ فراہم کیا اور آپ کو فکر رہی کہ میں ایک ہی وقت میں مافیاز کے خلاف کھڑا ہوگیا تھا تو اس کو گارڈ کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 946636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش