QR CodeQR Code

بھارتی وزیر داخلہ دہلی بھی نہیں سنبھال پارہے ہیں، پرینکا گاندھی

3 Aug 2021 22:54

کانگریس پارٹی کی خاتون لیڈر نے ٹویٹ کیا کہ دہلی نانگل میں نابالغ بچی کیساتھ ہونے والا حادثہ شرمناک اور قابل مذمت ہے لیکن دہلی میں لاء اینڈ آرڈر کے ذمہ دار صرف اور صرف وزیر داخلہ امت شاہ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ انڈین کانگریس کمیٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے دہلی میں ایک بچی کے ساتھ پیش آنے والے شرمناک حادثے کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ وہ دہلی کی لاء اینڈ آرڈر سنبھال نہیں پا رہے ہیں اور اترپردیش میں بہتر نظم و نسق کا سرٹیفکیٹ بانٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے ہاتھرس سے لے کر دہلی کے نانگل تک لاء اینڈ آرڈر کی حالت جنگل راج کو بہتر ہونے کا سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں۔ پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ دہلی نانگل میں نابالغ بچی کے ساتھ ہونے والا حادثہ شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سوچنا چاہیئے کہ اس کے اہل خانہ پر کیا گذر رہی ہوگی لیکن دہلی میں لاء اینڈ آرڈر کے ذمہ دار صرف اور صرف وزیر داخلہ امت شاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دہلی میں اپنی ذمہ داریاں نہیں سنبھال پارہے ہیں اور یو پی سرٹیفکیٹ بانٹنے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے ہاتھرس سے لیکر دہلی کے نانگل تک جنگل راج قائم ہے۔


خبر کا کوڈ: 946642

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946642/بھارتی-وزیر-داخلہ-دہلی-بھی-نہیں-سنبھال-پارہے-ہیں-پرینکا-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org