0
Tuesday 3 Aug 2021 23:03

پشاور، محرم الحرام کے حوالے سے امامیہ جرگہ خیبر پختونخوا کا اجلاس

پشاور، محرم الحرام کے حوالے سے امامیہ جرگہ خیبر پختونخوا کا اجلاس
اسلام ٹائمز۔ امامیہ جرگہ صوبہ خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام محرم الحرام و چہلم امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے اہم قومی اجلاس مرکزی شیعہ جامع مسجد کوچہ رسالدار پشاور میں زیر صدارت بریگیڈیئر (ر) سرتاج قزلباش منعقد ہوا، اجلاس میں علماء کرام، زعمائے قوم، اکابرین قوم، ذاکر عظام، قومی جماعتوں کے نمائندے، امامیہ جرگہ کے کونسلرز، مسجد کمیٹی، محرم کمیٹی پشاور، پشاور کے تمام ممبران متولی امام بارگاہان، لائسنس ہولڈرز، خدام جلوس عزاداری، ماتمی سنگتوں کے سالاران نے کثیر تعداد نے  اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں مردان، ہری پور، کوہاٹ، ہنگو، لکی مروت، بنوں، رسالپور، مانسہرہ، نوشہرہ، خانپور، غازی، تربیلا، پشاور کی ماتمی سنگتوں اور نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس سے امامیہ جرگہ کے سیکرٹری جنرل بریگیڈیئر (ر) سرتاج قزلباش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی و بین الاقوامی حالات کو مدنظر رکھ کر اس بات کو ذہن نشین کر لینا چاہیے کہ اس سال محرم الحرام انتہائی حساس ہوگا، ہمیں چاہئیے کہ عزاداری سید الشہداء (ع) کے ذریعہ تمام مکاتب فکر کے ساتھ مذہبی ہم آہنگی کو قائم رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ متولیان امام بارگاہان کو چاہیئے جو کہ ان سب کی بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ مجالس وقت پر شروع کریں اور پابندی وقت کے ساتھ ختم کریں، علماء کرام، ذاکرین عظام، مجالس کے دوران فلسفہ شہادت حضرت امام حسینؑ بیان کریں اور تقدس ممبر کو ہر حالت میں ملوظ خاطر رکھیں، انہوں نے طلباء تنظیموں اور سکاؤٹس گروپس سے بھی گزارش کہ کہ وہ جلوسوں میں سیکورٹی کے فرائض بھرپور طریقے سے انجام دیں اور جلوس میں ہر آنے جانے والے افراد پر نظر رکھتے ہوئے جلوسوں کی حفاظت پر توجہ دیں، انہوں نے کہا کہ ایام محرم الحرام میں امامیہ جرگہ کا ہنگامی کنٹرول روم کھلا رہیگا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بھرپور کردار ادا کریگا، ہم پر امن لوگ ہیں اور ہم نے کبھی قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لیا البتہ عزاداری امام حسینؑ پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام مراسم عزاداری سالہائے گزشتہ کی طرح ادا کیے جائینگے۔ انہوں نے پاراچنار، ڈیرہ اسماعیل خان، ہنگو، اورکزئی، مانسہرہ، ہری پور، پشاور سمیت حساس شہروں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان علاقوں میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے انتظامات سخت کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 946648
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش