QR CodeQR Code

کراچی کو بند کرنے کا فیصلہ دادو والے نہیں کریں گے، خالد مقبول صدیقی

3 Aug 2021 23:12

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ وفاق اور سندھ حکومت کراچی میں ہنگامی صورتحال کا نفاذ کریں، کراچی کیلئے پولیو کی طرز پر ہنگامی بنیادوں پر ویکسی نیشن کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کو بند کرنے کافیصلہ دادو والے نہیں کریں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کے بجائے وقت کا تعین کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو بند کرنے کا فیصلہ دادو والے نہیں کریں گے، وزیراعظم عمران خان آج اعلان کردیں شہر ہم کھلوا دیں گے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے مزید کہا کہ وفاق اور سندھ حکومت کراچی میں ہنگامی صورتحال کا نفاذ کریں، کراچی کیلئے پولیو کی طرز پر ہنگامی بنیادوں پر ویکسی نیشن کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 946652

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946652/کراچی-کو-بند-کرنے-کا-فیصلہ-دادو-والے-نہیں-کریں-گے-خالد-مقبول-صدیقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org