0
Tuesday 3 Aug 2021 23:51

چارسدہ میں پولیس آفیسر کا غریب ریڑھی بانوں پر تشدد

چارسدہ میں پولیس آفیسر کا غریب ریڑھی بانوں پر تشدد
اسلام ٹائمز۔ ضلع چارسدہ کے علاقہ شبقدر میں پولیس آفیسر نے آپریشن کے دوران غریب ریڑھی بانوں پر تھپڑوں کی بارش کردی۔ تفصیلات کے مطابق شبقدر میں پولیس آفیسر نے ٹی ایم اے حکام کے ساتھ آپریشن میں غریب ریڑھی بانوں پر تھپڑوں کی بارش کردی، جس کا ڈی آئی جی مردان نے نوٹس لے لیا۔ ڈی آئی جی مردان کا کہنا ہے کہ ریڑھی بانوں پر تشدد کرنے والا اے ایس آئی معطل کر دیا گیا ہے، اور اس کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ تشدد کے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی، جس پر صارفین نے شدید تنقید کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 946667
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش