0
Tuesday 3 Aug 2021 23:54

امید ہے آیت اللہ رئیسی کے دور میں خطے سمیت بہت سے عالمی مسائل حل ہو جائینگے، سید عمار الحکیم

امید ہے آیت اللہ رئیسی کے دور میں خطے سمیت بہت سے عالمی مسائل حل ہو جائینگے، سید عمار الحکیم
اسلام ٹائمز۔ عراقی حکمت ملی پارٹی کے سربراہ سید عمار الحکیم نے نئے ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف براداری کے حوالے سے انہیں تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیلیگرام پر ارسال کئے جانے والے اس پیغام میں سید عمار الحکیم نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی صدارت، خطے سمیت پوری دنیا کے مسائل کے حل کے لئے ایک نیا دور ثابت ہو گی۔ انہوں نے لکھا کہ امید ہے کہ آپ کا صدارتی دور دونوں ہمسایہ اقوام کے درمیان ہمہ جانبہ تعلقات کی توسیع کا زمینہ بھی فراہم کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 946670
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش