QR CodeQR Code

امید ہے آیت اللہ رئیسی کے دور میں خطے سمیت بہت سے عالمی مسائل حل ہو جائینگے، سید عمار الحکیم

3 Aug 2021 23:54

نئے ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ارسال کئے گئے اپنے تہنیتی پیغام میں عراقی حکمت ملی پارٹی کے سربراہ نے تاکید کی ہے کہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی صدارت، خطے سمیت پوری دنیا کے مسائل کے حل کیلئے ایک نیا دور ثابت ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی حکمت ملی پارٹی کے سربراہ سید عمار الحکیم نے نئے ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف براداری کے حوالے سے انہیں تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیلیگرام پر ارسال کئے جانے والے اس پیغام میں سید عمار الحکیم نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی صدارت، خطے سمیت پوری دنیا کے مسائل کے حل کے لئے ایک نیا دور ثابت ہو گی۔ انہوں نے لکھا کہ امید ہے کہ آپ کا صدارتی دور دونوں ہمسایہ اقوام کے درمیان ہمہ جانبہ تعلقات کی توسیع کا زمینہ بھی فراہم کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 946670

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946670/امید-ہے-آیت-اللہ-رئیسی-کے-دور-میں-خطے-سمیت-بہت-سے-عالمی-مسائل-حل-ہو-جائینگے-سید-عمار-الحکیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org