0
Wednesday 4 Aug 2021 00:21

بیرون ملک سے پاکستان آنیوالے بچوں کا بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

بیرون ملک سے پاکستان آنیوالے بچوں کا بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بیرون ممالک سے پاکستان آمد پر 6 اور 12 سال کے بچوں کا بھی کورونا ٹیسٹ منفی ہونا لازمی قرار دیدیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وبا کی چوتھی لہر کے تناظر میں بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نئی ایس او پی جاری کر دی ہیں۔ 9 اگست سے نافذ العمل ہونے والی نئی ایس او پیز میں بچوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بیرون ممالک سے وطن آنے کے لیے 6 اور 12 سال کے بچوں کا کورونا پی سی آر ٹیسٹ منفی ہونا لازمی ہے جبکہ ایئرپورٹ آمد پر ریپڈ کورونا ٹیسٹ بھی کرایا جائے گا۔

ٹیسٹ مثبت آنے پر 12 سے کم عمر بچوں کو ان کے گھروں میں قرنطینہ کیا جائے گا جبکہ 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو مخصوص کورنٹائن سینٹرز منتقل کیا جائے گا جبکہ بچوں کے اُن کے گھر میں قرنطینہ کی سرکاری سطح پر نگرانی بھی کی جائے گی۔ مراسلے میں متعلقہ حکام کو بین الااقوامی مسافروں کے لیے نئی جاری ہونے والی ایس او پی پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ عالمی سطح پر 12 سے 17 سال تک کی عمر کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا۔ متحدہ عرب امارات نے بچوں کو سائنو فارم کی ویکسین کے ٹیکے لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 946676
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش