0
Wednesday 4 Aug 2021 00:43

حکومت سندھ وباء ‏سے لڑ رہی ہے، ایم کیو ایم وباء بننے کی کوشش نہ کرے، ناصر شاہ

حکومت سندھ وباء ‏سے لڑ رہی ہے، ایم کیو ایم وباء بننے کی کوشش نہ کرے، ناصر شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو جب کوئی راستہ نظرنہیں آ رہا تو ‏کورونا پر سیاست کر رہی ہے، خالد مقبول کے ہر بیان میں نفرت اور بےبسی نظر آتی ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے خالد مقبول صدیقی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ‏کیو ایم نے کراچی کے فیصلے کئے تو قتل و غارت، بھتہ خوری عروج پر آئی، اس وقت حکومت سندھ وباء ‏سے لڑ رہی ہے آپ وباء بننے کی کوشش نہ کریں۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آپ تاجر برادری کو بھڑکا کر پھر اپنے لئے بھتہ خوری کا راستہ بنانا چاہتے ہیں، ‏آپ کی سیاست ہم اور تاجر حضرات بخوبی جانتے ہیں، ایم کیو ایم بقاء کی جنگ لڑنے میں کراچی کو ‏کورونا کی طرف دھکیل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگ کراچی میں لاک ڈاؤن پر کڑی تنقید کررہے تھے، اب وفاق نے لاک ‏ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے تو کیوں آپ کو سانپ سونگ گیا، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے کچھ دوست سارا دن ‏منافقت کی سیاست کرتے ہیں، دونوں کی سیاست اب کورونا ٹیسٹ اور ویکسین تک محدود ہوگئی ‏ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ویکسینیشن مراکز پر جاکر جس طرح انتشار پھیلاتے ہیں شرم آنی چاہیئے، عید ‏کو 2 ہفتے ہو چکے ہیں مگر ایم کیو ایم کو ابھی تک آلائیشیں یاد آرہی ہیں، اگر ایم کیو ایم کو لوگوں نے ‏قربانی کی کھالیں نہیں دیں تو ہم کیا کریں؟ خدا کے واسطے کھالوں، کورونا کی سیاست سے نکلو اپنے ‏گریبان میں جھانکو، اللہ پاک کے ہاں توبہ کا دروازہ ہمیشہ کھلا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 946678
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش