QR CodeQR Code

نریندر مودی اور مراد علی شاہ کے لاک ڈاؤن میں کوئی فرق نہیں، خرم شیر زمان

4 Aug 2021 00:48

ایک بیان میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے کہا کہ پولیس کراچی میں تاجروں کو پریشان کر رہی ہے، لاک ڈاؤن کے باوجود رشوت کے عوض من پسند ‏علاقے کھلے ہیں، رشوت کا دھندا انتظامیہ کی ملی بھگت سے جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے پولیس کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی ‏کیلئے اختیارات دینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ عادت سے مجبور ہیں ایک بار پھر زبان سے ‏پھر گئے، مودی اورمراد علی شاہ کے لاک ڈاؤن میں کوئی فرق نہیں ہے۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کو بااختیار کرکے مشکلات میں اضافہ کیا، ‏پولیس شہر میں تاجروں کو پریشان کر رہی ہے، لاک ڈاؤن کے باوجود رشوت کے عوض من پسند ‏علاقے کھلے ہیں، رشوت کا دھندا انتظامیہ کی ملی بھگت سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کی چاندی کیلئے اختیارات دیئے، سندھ حکومت کے ‏ہر فعل سے دو نمبری کی بو آتی ہے، سندھ حکومت کراچی کے تاجروں کی دشمن بنی ہوئی ‏ہے، شہر کا ہر طبقہ سندھ حکومت کی پالیسیوں سے پریشان ہے۔


خبر کا کوڈ: 946679

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946679/نریندر-مودی-اور-مراد-علی-شاہ-کے-لاک-ڈاؤن-میں-کوئی-فرق-نہیں-خرم-شیر-زمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org