0
Wednesday 4 Aug 2021 09:27
علماء کا ’’اتحادِ اُمت علماء و مشائخ کنونشن‘‘ کروانے کا فیصلہ

علماء و مشائخ کا ’’خوشحال پاکستان، پُرامن پاکستان‘‘ تحریک چلانے کا اعلان

علماء و مشائخ کا ’’خوشحال پاکستان، پُرامن پاکستان‘‘ تحریک چلانے کا اعلان
تمام مسالک کے علماء و مشائخ کا سجادہ نشین دربار عالیہ کوٹ مٹھن شریف خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں 13 اگست کو اتحادِ اُمت علماء و مشائخ کنونشن کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ قصرِ فرید ڈیفنس لاہور میں منعقد ہونیوالے اجلاس میں چیئرمین کُل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم، مہتمم دارالعلوم حنفیہ حافظ شعیب الرحمن قاسمی، پیر اختر رسول قادری، علامہ ضیاء الرحمن فاروقی، علامہ محمد یونس حسن سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس مں 13 اگست کو لاہور میں اتحاد امت علماء و مشائخ کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا، ملکی مفاد اور استحکام کیلئے تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں اختلافات اور نظریات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں، ہر سیاسی جماعت اور مسلک اپنے اپنے نظریات اور عقائد پر رہتے ہوئے ملک کے استحکام کیلئے متحد ہوں، حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے ملک کا سوچیں۔ علماء و مشائخ نے خوشحال پاکستان پُرامن پاکستان تحریک چلانے کا اعلان  کیا۔

خواجہ معین الدین کوریجہ کا کہنا تھا کہ اتحادِ اُمت کے قیام اور فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے مشائخ اپنا کردار ادا کریں۔ کل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین مولانا عاصم مخدوم  نے کہا کہ ہمارا ملک کسی بھی قسم کی فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہو سکتا، حکومت سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کیخلاف کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کو بیرون ملک اور اندرون ملک شرپسند عناصر اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرکے ملک میں بدامنی کی آگ کو ہوا دے رہے ہیں، ایسے عناصر کا سخت محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 946702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش