QR CodeQR Code

امریکی محکمہ دفاع کی عمارت کے قریب فائرنگ

4 Aug 2021 09:13

ذرائع کے مطابق ینٹاگون کے قریب فائرنگ کے وقت وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف مارک ملی وائٹ ہاؤس میں صدربائیڈن کےساتھ میٹنگ میں تھے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی عمارت کے قریب سب وے اسٹیشن پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس افسر ہلاک ہو گیا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کی عمارت کے قریب بس اسٹینڈ پر فائرنگ کے بعد تقریباً دو گھنٹے پینٹاگون میں لاک ڈاؤن رہا۔ امریکی نشریاتی ادارے نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں پولیس افسر ہلاک ہوگیا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے مقام سے 3 افراد کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے ایک کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق حملے کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات نہیں ہیں اور جلد ہی حکام کی جانب سے معلومات فراہم کی جائیں گی۔ دوسری جانب پینٹاگون فورس پروٹیکشن ایجنسی کے مطابق پینٹاگون کا لاک ڈاؤن ختم کر کے کھول دیا گیا جبکہ کوریڈور 2 اور میٹرو انٹرنس بدستور بند ہیں اور کوریڈور3 پیدل چلنے والوں کیلئے کھلا ہوا ہے۔ اُدھر پینٹاگون کے قریب فائرنگ کے وقت وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف مارک ملی وائٹ ہاؤس میں صدربائیڈن کےساتھ میٹنگ میں تھے۔


خبر کا کوڈ: 946705

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946705/امریکی-محکمہ-دفاع-کی-عمارت-کے-قریب-فائرنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org