QR CodeQR Code

افغانستان میں دونوں فریقوں کے درمیان گہرے اختلافات ہیں، زلمے خلیل زاد

4 Aug 2021 10:40

ایک بیان میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ طالبان نے قبضہ کیا تو عالمی برادری انہیں مسترد اور مزاحمت کرے گی، انہیں تسلیم نہیں کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ طالبان نے طاقت سے قبضہ کیا تو افغانستان میں لاقانونیت ہو جائے گی۔ ایک بیان میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ طالبان نے قبضہ کیا تو عالمی برادری انہیں مسترد اور مزاحمت کرے گی، انہیں تسلیم نہیں کرے گی، انہیں عالمی معاونت حاصل نہیں ہو سکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان خود بھی کہتے ہیں کہ وہ افغانستان میں لاقانونیت نہیں ہونے دینا چاہتے۔ امریکی مندوب کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان میں دونوں فریقوں نے امن کے موقع کا فوری فائدہ نہیں اٹھایا۔ زلمےخلیل زاد کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان میں دونوں فریقوں کے درمیان گہرے اختلافات ہیں، دونوں فریق ذاتی مفادات پر ملکی مفاد کو ترجیح دیں۔


خبر کا کوڈ: 946720

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946720/افغانستان-میں-دونوں-فریقوں-کے-درمیان-گہرے-اختلافات-ہیں-زلمے-خلیل-زاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org