QR CodeQR Code

لاہور، شہید علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی برسی کی تقریب 6 اگست کو ہوگی

4 Aug 2021 11:40

تقریب دیوانِ سلمان فارسی، محمدی مسجد، حالی روڈ گلبرگ لاہور میں منعقد ہوگی۔ برسی کی تقریب سے شہید قائد کے کاروانِ قیادت کے رفقاء اور علمائے کرام اظہار خیال کریں گے اور شہید کے افکار پر روشنی ڈالیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ شہید راہِ حق علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کی 33ویں برسی کی مناسبت سے مرکزی مجلس عاملہ العارف اکیڈمی پاکستان کے زیراہتمام جمعہ 6 اگست کو خصوصی سیمینار بعنوان ’’احیاء فکر داعی وحدت علامہ عارف حسین الحسینیؒ شہید‘‘ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تقریب دیوانِ سلمان فارسی، محمدی مسجد، حالی روڈ گلبرگ لاہور میں منعقد ہوگی۔ تقریب کے مہمان خصوصی شہید کے فرزند علامہ سید علی حسینی ہوں گے۔

برسی کی تقریب سے شہید قائد کے کاروانِ قیادت کے رفقاء اور علمائے کرام، علامہ غلام شبیر بخاری، مولانا محمد رضا عابدی، مولانا سید امتیاز علی رضوی، علامہ قاضی شبیر علوی، مولانا سید شباب شیرازی، سابق وفاقی وزیر سید  منیر حسین گیلانی، سید امجد علی کاظمی ایڈووکیٹ، مظفر علی اخونزادہ، افسر حسین خان، حیدر جاوید سید، سید صفدر رضا بخاری، لعل مہدی خان، سید نثار علی ترمذی سمیت دیگر رہنما اظہار خیال کریں گے اور شہید کے افکار پر روشنی ڈالیں گے۔


خبر کا کوڈ: 946732

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946732/لاہور-شہید-علامہ-عارف-حسین-الحسینی-کی-برسی-تقریب-6-اگست-کو-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org