0
Wednesday 4 Aug 2021 12:11

کوئٹہ میں صدر مملکت کی نقل و حرکت پر سڑکیں بند، ٹریفک جام

کوئٹہ میں صدر مملکت کی نقل و حرکت پر سڑکیں بند، ٹریفک جام
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت کی آمد و رفت کیلئے کوئٹہ کے متعدد راستے بند کئے گئے ہیں، جس کی وجہ سے عوام الناس کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صدر جس راستے سے گزرنے والے ہوتے ہیں، اسے پہلے سے بند کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کو چالیس منٹ تک انتظار کروایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ عوام الناس کو جگہ جگہ ٹریفک جام کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز صدر مملکت کی آمد پر زرغون روڈ، بے نظیر فلائی اوور اور دیگر اہم شاہراہیں بند تھیں، مگر آج صدر مملکت کی نقل و حرکت کے باعث جگہ جگہ سڑکیں بند ہیں۔

‏اسی مسئلے پر بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے بی این پی کے مرکزی رہنماء ثناء بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت کا دورہ کوئٹہ عوام کے لئے تکلیف کا باعث بنا ہے۔ ہم صدر مملکت کے انتخاب میں ووٹ دینے پر آج پشیماں ہیں اور ہمیں افسوس ہو رہا ہے۔ انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ تین سال بعد وہ ایک سو پچاس ٹریکٹر تقسیم کرنے کوئٹہ آئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 946738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش