0
Wednesday 4 Aug 2021 13:56

گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی و سینیٹ میں نمائندگی دی جا رہی ہے، فروغ نسیم

گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی و سینیٹ میں نمائندگی دی جا رہی ہے، فروغ نسیم
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی نمائندگی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ہوگی، جی بی کو صوبہ بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ہمیں قومی قانون کو بھی دیکھنا ہے اور کشمیر کاز کو بھی مدنظر رکھنا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ جی بی کو صوبہ بنانے کیلئے آئین میں ترمیم کرنا پڑے گی جس کیلئے اپوزیشن کا تعاون درکار ہوگا، گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں شامل کرنا وہاں کے عوام کی خواہش ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی بی آئینی صوبہ سے متعلق ڈرافٹ تیار کرکے دو ہفتے قبل وزیر اعظم کو پیش کیا جا چکا ہے اور کابینہ کو بھی اس حوالے سے بریفنگ دی جا چکی ہے۔ جی بی کا معاملہ چونکہ حساس ہے اس لیے ہر چیز کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ قومی اور بین الاقومی قوانین کو بھی دیکھا جا رہا ہے۔ فروغ نسیم کا مزید کہنا تھا کہ ڈرافٹ میں طے کیا گیا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں گلگت بلتستان کی کتنی نمائندگی ہوگی، ڈرافٹ میں مخصوص سیٹوں کی تعداد بھی معین کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 946752
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش