QR CodeQR Code

کوئٹہ میں آج چودہویں اجتماعی شادیوں کا انعقاد

4 Aug 2021 17:33

اس بار 20 جوڑوں کی شادیاں کرائی جا رہی ہیں۔ جوڑوں میں مختلف مسالک اور اقوام کے افراد شامل ہیں، جو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ اجتماعی شادیاں کمیٹی کی جانب سے چودہویں اجتماعی شادیوں کا انعقاد آج ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اس بار 20 جوڑوں کی شادیاں کرائی جا رہی ہیں، جس کا انعقاد کوئٹہ کے علاقے گلستان ٹاؤن کے گراؤنڈ میں ہوگا۔ مزید بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ جوڑوں میں مختلف مسالک اور اقوام کے افراد شامل ہیں، جو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونگے۔ اجتماعی شادیاں کمیٹی کے ایک رکن نے کہا ہے کہ اجتماعی شادیوں کے انعقاد کا مقصد معاشرے میں سادگی کو فروغ دینا اور شادی کے اخراجات میں کمی لانا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد عوام الناس میں سادگی کو عام بنانا ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ اجتماعی شادیوں کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔


خبر کا کوڈ: 946776

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946776/کوئٹہ-میں-آج-چودہویں-اجتماعی-شادیوں-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org