QR CodeQR Code

غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے لبنان پر ایک اور حملہ

4 Aug 2021 17:43

مقامی میڈیا کیمطابق غاصب صیہونی رژیم نے اس حملے میں لبنان کے جنوبی علاقوں کو توپخانے کے 27 گولوں کیساتھ نشانہ بنایا ہے تاہم یہ تمام گولے کھلے علاقوں میں گرے جن سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم نے لبنان کے جنوبی سرحدی علاقوں پر ایک مرتبہ پھر توپخانے کے ساتھ حملہ کیا ہے۔ عرب چینل المنار کے مطابق آج تلہ ارمز سے لے کر الناقورہ تک کے لبنانی علاقے صیہونی توپخانے کی زد میں رہے جبکہ صیہونی چینل کان نے اعلان کیا ہے کہ (غاصب) صیہونی رژیم نے لبنان کو ایک مرتبہ پھر توپخانے کے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ اس حوالے سے امریکی چینل اسکائی نیوز کا کہنا ہے کہ صیہونی وزیر جنگ بینی گینٹز نے، آج کے میزائل حملوں کے ذریعے اقوام متحدہ کی امن فورسز یونیفل (UNIFIL) کو ایک سخت پیغام بھجوایا ہے۔ دوسری جانب صیہونی فوجی ذرائع نے اپنے ایک بیان میں لبنان کے جنوبی علاقوں پر نئے آرٹلری حملوں کی تصدیق کی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق غاصب صیہونی رژیم نے اس حملے میں لبنان کے جنوبی علاقوں کو توپخانے کے 27 گولوں کے ساتھ نشانہ بنایا تاہم یہ تمام گولے کھلے علاقوں میں جا گرے جن سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
 


خبر کا کوڈ: 946778

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946778/غاصب-صیہونی-رژیم-کیجانب-سے-لبنان-پر-ایک-اور-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org