QR CodeQR Code

پولیس کی قربانیوں کے باعث امن کی صورتحال میں بہتری آئی، جام کمال

4 Aug 2021 20:11

یوم شہداء پولیس کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے صوبے میں امن و امان کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے یوم شہداء پولیس کے موقع پر کہا ہے کہ یوم شہدائے پولیس بہادر جوانوں کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔ شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے پولیس کی بے پناہ قربانیوں کے باعث صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ صوبے کی عوام کی جان و مال کے تحفظ میں پولیس کا کردار اہم ہے۔ آج ہم پولیس کے ان تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے صوبے میں امن و امان کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت پولیس کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے۔ جرائم کے خاتمے کیلئے محکمہ پولیس کو جدید آلات اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ پولیس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ڈیٹا کمانڈ اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہداء پولیس کے اہل خانہ سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہے۔


خبر کا کوڈ: 946804

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946804/پولیس-کی-قربانیوں-کے-باعث-امن-صورتحال-میں-بہتری-آئی-جام-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org