0
Wednesday 4 Aug 2021 23:13

حضرت عبداللہ شاہ غازی کا عرس، ناصر حسین شاہ اور سہیل انور سیال کی مزار پر حاضری

حضرت عبداللہ شاہ غازی کا عرس، ناصر حسین شاہ اور سہیل انور سیال کی مزار پر حاضری
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر مذہبی امور و اطلاعات سید ناصر حسین شاہ اور وزیر اوقاف سہیل انور سیال نے حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی مناسبت سے مزار پر حاضری دی اور مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر صوبائی وزراء نے پاکستان کی ترقی اور بالخصوص کورونا وباء سے محفوظ رکھنے اور صدر آصف علی زرداری کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزراء نے کہا کہ حضرت سید عبداللہ شاہ غازی کے 1291 واں عرس مبارک کی مناسبت سے یہاں آئے ہیں، عرس مبارک 31 جولائی سے 2 اگست تک تھا، سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن مزار کو بند کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کی وجہ سے وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر مزار پر حاضری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرس مبارک کے دنوں میں نہیں آئے تاکہ زائرین یہ نہ سمجھیں کہ حکومتی اراکین تو مزار پر آر ہے ہیں لیکن عام لوگوں پر بندش لگائی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 946834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش