0
Wednesday 4 Aug 2021 23:27

افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بعد پاکستان میں بھی تناؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے، علی حسین نقوی

افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بعد پاکستان میں بھی تناؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے، علی حسین نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں حکومت محرم سے قبل ضروری انتظامات مکمل کرنے کے احکامات صادر کرے، کے الیکٹرک ماہ محرم میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے، شہری و ضلعی انتظامیہ جلوس کے راستوں پر صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس کی بحالی کے انتظامات کو قبل محرم سے جلد از جلد مکمل کریں، سندھ میں محرم الحرام کے دوران 10 ہزار سے زائد جلوس عزا برآمد ہوتے ہیں، جلوسوں کے راستے کی سیکورٹی صفائی اور مناسب لائٹنگ کے انتظامات کے لئے متعلقہ اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کی جانی چاہیئے تاکہ عزاداری کے پروگراموں کو کسی بھی قسم کی مشکلات درپیش نہ ہو، محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بعد پاکستان میں بھی تناؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے، ملک دشمن عناصر کسی شرپسندی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے ضروری ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے پہلے سے زیادہ چوکس ہوکر اپنے فرائض سر انجام دیں تاکہ کوئی بھی شر پسند اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہر علاقے میں اسکاؤٹس ذاتی طور پر بھی عزاداری کے پروگراموں کی نگرانی کریں، جلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کرکے اور میٹل ڈیٹیکٹر کی مدد سے کسی متوقع ناخوشگوار واقع کو روکا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بلدیہ کے افسران سے بھی مطالبہ کیا کہ جلوسوں کے راستوں میں صفائی کے معاملے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت نہ برتی جائے۔
خبر کا کوڈ : 946837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش