QR CodeQR Code

سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، ایک ہفتے کے دوران 18 افراد گرفتار

5 Aug 2021 08:18

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بنیاد پر 59 آپریشن کئے گئے، آپریشن کے دوران لاہور سے تین دہشتگردوں سمیت اٹھارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ دہشتگردوں میں محمد فرحان، محمد ارشد، مظہرعباس شامل ہیں۔ مشتبہ دہشتگردوں سے نامعلوم مقام پر تفتیش جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام سے قبل کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بڑے پیمانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بنیاد پر 59 آپریشن کئے گئے، آپریشن کے دوران لاہور سے تین دہشتگردوں سمیت اٹھارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

دہشتگردوں میں محمد فرحان، محمد ارشد، مظہرعباس شامل ہیں۔ مشتبہ دہشتگردوں سے نامعلوم مقام پر تفتیش جاری ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق انٹیلی جنس آپریشن میں انچاس مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی۔ تفتیش میں کئی اہم کامیابیاں ملی جن کی مدد سے مزید انٹیلی جنس آپریشن کیے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 946854

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946854/سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائیاں-ایک-ہفتے-کے-دوران-18-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org