0
Thursday 5 Aug 2021 21:12

عراق، امریکی فوج کے 2 لاجسٹک قافلے تباہ

عراق، امریکی فوج کے 2 لاجسٹک قافلے تباہ
اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ عراق کے جنوبی و مرکزی صوبوں میں غیر قانونی طور پر قابض امریکی فوج کے 2 لاجسٹک قافلے بم حملوں کا شکار ہو کر تباہ ہو گئے ہیں۔ مزاحمتی محاذ کے قریبی سوشل میڈیا چینل کے مطابق امریکی فوج کا پہلا لاجسٹک قافلہ عراق کے جنوبی صوبے الدیوانیہ میں سڑک کنارے نصب بم کے ساتھ ٹکرایا جبکہ دوسرا مرکزی صوبے بابل میں بم حملے کا نشانہ بنا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی عراق کے جنوبی صوبے ذی قار میں امریکی فوج کا 1 لاجسٹک قافلہ بم حملے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 946906
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش