0
Thursday 5 Aug 2021 21:18

کوئٹہ، ویکسینیشن کے باوجود نادرا اندراج میں تاخیر

کوئٹہ، ویکسینیشن کے باوجود نادرا اندراج میں تاخیر
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کوئٹہ میں ویکسی نیشن کروانے والوں کو نادرا میں ادراج کیلئے تین ماہ سے تاخیر کا سامنا ہے، جس کے باعث شہری مشکلات کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے مختلف مقامات پر شہریوں کو ویکسین لگوائی جا رہی ہے، جن میں بڑی تعداد سرکاری ملازمین کی ہے، تاہم جن شہریوں نے ویکسی نیشن کروائی ہے، ان کا اندراج نہیں ہوا ہے، جس کی وجہ سے انھیں نادرا سے ویکسینیشن کارڈ کے حصول میں پریشانی کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 946908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش