0
Thursday 5 Aug 2021 21:28

جیکب آباد، وباء سے بچوں کی اموات میں اضافہ

جیکب آباد، وباء سے بچوں کی اموات میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ خسرہ کی وباء پر کنٹرول نہ پانے کی وجہ سے جیکب آباد میں مزید 2 معصوم بچے وفات پا گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع میں خسرہ کی وباء نے سنگین صورت اختیار کرلی ہے۔ جیکب آباد میں خسرہ کی وباء کے باعث گذشتہ تین ماہ کے دوران اب تک 70 سے زائد بچے فوت ہوچکے ہیں، اس خطرناک صورتحال کے باوجود محکمہ صحت نے خسرہ کی وباء پر قابو پانے کے لیے کوئی موثر اقدامات نہیں کئے، جس کی وجہ سے مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 946911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش