QR CodeQR Code

نگر ضمنی الیکشن، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر صوبائی وزیر، اپوزیشن لیڈر اور تمام امیدواروں کو شوکاز نوٹس

5 Aug 2021 22:12

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 234 کے تحت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر صوبائی وزیر خزانہ جاوید حسین منوا، اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ، پیپلز پارٹی کے امیدوار جاوید حسین، تحریک انصاف کے امیدوار ذوالفقار علی بہشتی، اسلامی تحریک کے امیدوار محمد ایوب وزیری، امیدوار ایم ڈبلیو ایم حاجی رضوان علی، نون لیگ کے امیدوار عارف حسین اور تمام آزاد امیدواروں کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے جی بی اے 4 نگر 1 کے ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر صوبائی وزیر، اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی سمیت تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، اسلامی تحریک، ایم ڈبلیو ایم، نون لیگ اور تمام آزاد امیدواروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے جی بی اے 4 نگر 1 کے ضمنی انتخابات میں الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 234 کے تحت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر صوبائی وزیر خزانہ جاوید حسین منوا، اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ، پیپلز پارٹی کے امیدوار جاوید حسین، تحریک انصاف کے امیدوار ذوالفقار علی بہشتی، اسلامی تحریک کے امیدوار محمد ایوب وزیری، امیدوار ایم ڈبلیو ایم حاجی رضوان علی، نون لیگ کے امیدوار عارف حسین اور تمام آزاد امیدواروں کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جی بی اے 4 نگر 1 میں ضمنی انتخابی مہم کی نگرانی کے لیے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 234 کے تحت ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اور مانیٹرنگ ٹیم مقرر کی گئی تھی، مانیٹرنگ ٹیم کے ذریعے پیش کردہ رپورٹوں کے مطابق یہ تمام حکومتی عہدیدار، پارٹی امیدوار اور تمام آزاد امیدوار انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ٹھہرے ہیں، جن کے خلاف باقاعدہ شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے مقرر کردہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر/اسسٹنٹ کمشنر نگر نے بزریعہ شوکاز نوٹسز صوبائی وزیر خزانہ اور اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کو آگاہ کیا ہے کہ آپ نے عوامی عہدیدار ہونے کے باوجود اپنی پارٹی کی انتخابی مہم کے مقصد کے لیے جی بی اے 4 نگر 1 کا دورہ کر کے ضابطہ اخلاق کی صریحاً خلاف ورزی کی ہے۔

ترجمان کے مطابق دیگر پارٹیوں کے امیدوار اور آزاد امیدوار  بھی ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق مذکورہ حقائق کی روشنی میں ان تمام کو  24 گھنٹوں میں اپنا موقف بیان کرنے کا موقع فراہم کر دیا گیا ہے اور مقررہ وقت پر اپنے موقف پیش نہ کرنے کی صورت میں مدمقابل امیدوار اور ان عوامی عہدیداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 946916

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946916/نگر-ضمنی-الیکشن-انتخابی-ضابطہ-اخلاق-کی-خلاف-ورزی-پر-صوبائی-وزیر-اپوزیشن-لیڈر-اور-تمام-امیدواروں-کو-شوکاز-نوٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org