0
Thursday 5 Aug 2021 23:23

کراچی، شہید علامہ عارف الحسینی اور شہید علامہ آفتاب جعفری کی برسی پر دعائیہ پروگرام کا انعقاد

کراچی، شہید علامہ عارف الحسینی اور شہید علامہ آفتاب جعفری کی برسی پر دعائیہ پروگرام کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ و دعا کمیٹی کے زیر اہتمام کراچی  محفل شاہ خراسان روڈ سولجربازار پر ہفتہ وار اجتماعی دعائے توسل بیاد 33ویں برسی مجاہد ملت اسلامیہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی، 9ویں برسی شہید علامہ آغا آفتاب جعفری اور شہید شاہد حسین مرزا کی بلندی درجات کیلئے دعائیہ پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں مولانا نسیم آغا نے دعا کی تلاوت کا شرف حاصل کیا اور مفہوم دعا، اسباب دعا و دیگر دعاؤں کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں ہفتہ وار اجتماعی دعاؤں کا انعقاد کریں۔ اس موقع پر مومنین و مومنات نے بڑی تعداد میں  شرکت کی۔ بعداز دعا ناصر آغا نے عید مباہلہ و قائد شہید علامہ عارف الحسینی کے حوالے سے کلام پیش کیا۔

رکن دعا کمیٹی علامہ سجاد شبیر رضوی نے افکار شہید عارف الحسینی اور شہید علامہ آفتاب جعفری کی زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی، شہید علامہ آغا آفتاب جعفری اور علمائے حق کے پاکیزہ لہو نے مکاتب تشیع کی آبیاری کی ہے، شہید علامہ عارف حسین  الحسینی نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا اور ملت کے دفاع و حقوق کی جدوجہد میں کوشاں رہے، اس لئے دشمنان اسلام نے انہیں 5 اگست 1988ء کو پشاور مدرسہ میں نماز فجر کے وقت فائرنگ کرکے شہید کردیا، آج ملت جعفریہ کی یتیمی کے 33 برس گزر گئے، ملت اسلامیہ ان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ ناصر حسینی نے کہا کہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی ملت اسلامیہ بلخصوص پاکستان کیلئے خدمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 946922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش