QR CodeQR Code

آیت اللہ ابراہیم رئیسی کے دور میں پاک ایران تعلقات میں مزید استحکام آئیگا، علامہ ناصر عباس جعفری

5 Aug 2021 23:42

اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ انکے دور صدارت میں پاکستان اور ایران کے مابین برادرانہ تعلقات میں مزید استحکام آئیگا اور اس رشتے کیخلاف سازشوں میں مصروف عناصر کو شکست ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو منصب صدارت کا حلف اٹھانے اور اپنا عہدہ سنبھلانے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ صدر اسلامی جمہوریہ ایران آیت اللہ ابراہیمی رئیسی کو عہدہ صدارت کا حلف اٹھانے پر دل کی گہرائی سے مبارک باد پیش کرتا ہوں، مجھے یقین ہے کہ ان کے دور صدارت میں پاکستان اور ایران کے مابین برادرانہ تعلقات میں مزید استحکام آئے گا اور اس رشتے کے خلاف سازشوں میں مصروف عناصر کو شکست ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 946929

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946929/آیت-اللہ-ابراہیم-رئیسی-کے-دور-میں-پاک-ایران-تعلقات-مزید-استحکام-ا-ئیگا-علامہ-ناصر-عباس-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org