QR CodeQR Code

جماعت اسلامی یوتھ کے زیراہتمام کاروانِ انقلاب روڈ کاروان آج چترال سے شروع ہوگا

6 Aug 2021 00:02

روڈ کاروان صوبہ کے 22 اضلاع سے ہوتا ہوا 13 اگست کو وزیرستان اور اس کے بعد واپس پشاور آئے گا، جہاں سے یہ کاروان 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب باب خیبر پہنچے گا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی یوتھ خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام کاروانِ انقلاب روڈ کاروان کا آج (جمعہ) چترال سے آغاز ہو رہا ہے۔ روڈ کاروان صوبہ کے 22 اضلاع سے ہوتا ہوا 13 اگست کو وزیرستان اور اس کے بعد واپس پشاور آئے گا، جہاں سے یہ کاروان 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب باب خیبر پہنچے گا۔ بابِ خیبر پر آزادی نائٹ منائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی یوتھ کے صوبائی جنرل سیکرٹری حفیظ اللہ خاکسار نے المرکز الاسلامی پشاور سے جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کاروان انقلاب روڈ کاروان سے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، نائب امیر لیاقت بلوچ، صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان، سیکرٹری جنرل عبدالواسع خطاب کریں گے۔ روڈ کاروان سے جماعت اسلامی یوتھ کے مرکزی صدر زبیر احمد گوندل، جبران بٹ، صوبائی صدر صدیق الرحمٰن پراچہ سمیت دیگر مرکزی اور صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 946930

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946930/جماعت-اسلامی-یوتھ-کے-زیراہتمام-کاروان-انقلاب-روڈ-کاروان-ا-ج-چترال-سے-شروع-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org