QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ سندھ نے 6 پارٹی رہنماؤں کو اپنا معاون خصوصی مقرر کر دیا

5 Aug 2021 23:45

معاون خصوصی بننے والوں میں آصف خان، اقبال ساند، علی احمد جان اور سلمان مراد شامل ہیں جبکہ حیدرآباد سے صغیر قریشی اور سکھر سے ارسلان شیخ معاون خصوصی مقرر کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ نے 6 پارٹی رہنماؤں کو اپنا معاون خصوصی مقرر کر دیا، معاون خصوصی بننے والوں میں آصف خان، اقبال ساند، علی احمد جان اور سلمان مراد شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدر آباد سے صغیر قریشی اور سکھر سے ارسلان شیخ معاون خصوصی مقرر کئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاون خصوصی بلدیاتی اداروں کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ واضح رہے کہ سندھ میں چار نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی موجودگی میں چار نئے صوبائی وزراء سے حلف لیا۔ وزیراعلیٰ کے 3 نئے مشیران کی تقرری کا بھی اعلان کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 946931

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946931/وزیراعلی-سندھ-نے-6-پارٹی-رہنماو-ں-کو-اپنا-معاون-خصوصی-مقرر-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org