0
Friday 6 Aug 2021 10:19

پاکستان میں 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح آٹھ سے متجاوز

پاکستان میں 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح آٹھ سے متجاوز
اسلام ٹائمز۔ کورونا کی چوتھی لہر میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی نہ آسکی،  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح آٹھ فیصد سے زیادہ ہو گئی، ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے67 افراد انتقال کر گئے، اس موذی مرض سے اموات کی کُل تعداد 23 ہزار 702 ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے57 ہزار 981 ٹیسٹ کیے گئے، کورونا کے 4 ہزار 745 کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کورونا کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 18 فیصد رہی۔ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 94 ہزار 748، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 47 ہزار 26، پنجاب میں تین لاکھ 61 ہزار 458 تک جا پہنچی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 89 ہزار 569، بلوچستان میں 30 ہزار 967، آزاد کشمیر میں 26 ہزار 86 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 551 ہو گئی ہے۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 141 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 6 ہزار 126، خیبرپختونخوا 4 ہزار 507، اسلام آباد 809، گلگت بلتستان 150، بلوچستان میں 330 اور آزاد کشمیر میں 639 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ساڑھے بیس فیصد رہی اور حیدر آباد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 16 اعشاریہ 67 فیصد رہی۔
خبر کا کوڈ : 946971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش