0
Friday 6 Aug 2021 18:58

جماعت اسلامی یوتھ خیبر پختونخوا کے تحت چترال سے 9 روزہ روڈ کاروان کا آغاز

جماعت اسلامی یوتھ خیبر پختونخوا کے تحت چترال سے 9 روزہ روڈ کاروان کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ مہنگائی، بدامنی، بے روزگاری اور حکومتی سرپرستی میں جاری بدترین کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ خیبر پختونخوا کے تحت صوبے کے دور افتادہ اور تاریخی ضلع چترال سے 9 روزہ روڈ کاروان کا آغاز کردیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان، جے آئی یوتھ پاکستان کے مرکزی صدر زبیر احمد گوندل، صوبائی صدر صدیق الرحمان پراچہ، نائب صدور شاہ جہان آفریدی، مشتاق محمد خان، جنرل سیکرٹری حفیظ اللہ خاکسار اور جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری و ترجمان میاں صہیب الدین کاکاخیل کی قیادت میں جماعت اسلامی یوتھ کا روڈ کاروان اتالیق چوک چترال سٹی سے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع کے لئے روانہ ہوگیا۔ روڈ کاروان کے شرکاء کا بروز، ایون، گہریت، کسو اور دروش سٹی میں شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف مقامات پر نوجوانوں نے جے آئی یوتھ میں شمولیت کے اعلانات بھی کِے جبکہ کاروان پر راستے میں جگہ جگہ تاجروں نے پھولوں کی پتھیاں بھی نچاور کیں۔ دورش بازار میں جے آئی یوتھ اور تاجر برادری کے تحت جلسہ بھی منعقد کیا گیا۔

جس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو تبدیلی اور عوام کو ریاست مدینہ کا نعرہ دے کر برسراقتدار آنے والی موجودہ حکومت نے قوم کو بدترین مہنگائی، بدامنی، بے روزگاری سے دوچار کردیا ہے اور ماضی کی حکومتوں کو چور کہنے والے حکمرانوں نے انہی چوروں ڈاکوں اور قومی لٹیروں کو کابینہ میں شامل کر کے پھر سے قوم کے گردنوں پرسوار کردیا ہے، جن کی ناقص کارکردگی اور لوٹ مار سے اس وقت پاکستانی عوام تاریخ کے بدترین دور سے گزرہی ہیں، اس ظالمانہ طرز حکومت کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ خیبر پختونخوا نے چترال کے اس تاریخی شہر سے 9 روزہ روڈ کاروان کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے  کہا کہ پاکستانی نوجوانوں نے موجودہ حکومت کو برسراقتدار لانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا لیکن تین سال گزرنے کے باوجود آج حکمرانوں کے پاس نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار دینے کے بجائے آئس، ہیروئن اور چرس کا نشہ ہے، نوجوانوں کے لئے بے روزگاری اور جرائم کا کلچر ہے اور اس وقت نوجوان مظلوم ہیں نوجوانوں کو مایوسی کے اس دلدل سے نکالنے کے لئے جماعت اسلامی یوتھ نے صوبہ بھر میں نوجوانوں کو منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 947054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش