QR CodeQR Code

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھال لیا

6 Aug 2021 20:50

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ وہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف علی زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پارٹی رہنما فریال تالپر کے مشکور ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھال لیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کئے جانے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن حکومت سندھ کے محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری کیا گیا جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں پہلے سے موجود ایڈمنسٹریٹر کراچی 20 گریڈ کے افسر لیئق احمد کا ٹرانسفر کردیا گیا۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹر کراچی تعیناتی پر پارٹی قیادت سے اظہارِ تشکر کیا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ وہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف علی زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پارٹی رہنما فریال تالپر کے مشکور ہیں۔


خبر کا کوڈ: 947074

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/947074/بیرسٹر-مرتضی-وہاب-نے-ایڈمنسٹریٹر-کراچی-کا-چارج-سنبھال-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org