0
Friday 6 Aug 2021 23:21

وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ کے درمیان اہم ملاقات، کئی امور پر اتفاق ہوگیا

وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ کے درمیان اہم ملاقات، کئی امور پر اتفاق ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر عمران اسماعیل سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ اور گورنر کی ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق مراد علی شاہ اور عمران اسماعیل نے اس دوران صوبے میں ترقی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر کی ملاقات میں کئی اہم امور پر اتفاق رائے ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد اور تدارک کے لئے بھرپور کوششوں پر اتفاق ہوا۔ عمران اسماعیل نے دوران ملاقات مراد علی شاہ سے کہا کہ وفاق ملک اور صوبہ کے مفاد میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے، ملک کی ترقی شہر قائد کی تعمیر و ترقی سے وابستہ ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عوام کے لئے وفاق اور صوبے کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 947112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش