QR CodeQR Code

اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر حملے شرمناک فعل ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی

6 Aug 2021 23:25

ایک بیان میں معروف عالم دین نے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے عبرت کا نشان بنایا جائے اور علاقے کے پولیس افسران کو معطل کرکے واقعے کا ذمہ دار قرار دے کر گرفتار کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین و خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے رحیم یار خان کے قریب مندر پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر حملے شرمناک فعل ہیں، یہی وہ شرپسند لوگ ہیں جو اسلام اور مسلمانوں کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں، اسلام کسی صورت ایسی نفرت انگیزی کی اجازت نہیں دیتا۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے مزید کہا کہ پولیس ایسے موقع پر ہمیشہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی ہے اور شر پسندوں کو کھلی چھوٹ دیتی ہے کہ خوب تباہی پھیلائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے عبرت کا نشان بنایا جائے اور علاقے کے پولیس افسران کو معطل کرکے واقعے کا ذمہ دار قرار دے کر گرفتار کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 947116

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/947116/اقلیتوں-کی-عبادت-گاہوں-پر-حملے-شرمناک-فعل-ہیں-علامہ-حسن-ظفر-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org