0
Saturday 7 Aug 2021 01:41

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 19 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 19  پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی
اسلام ٹائمز۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 19  پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19  پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے، اور اس حوالے سے نیپرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکشین کے مطابق سی پی پی اے جی نے 80  پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، جس پر اتھارٹی نے 28 جولائی 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قیمت میں کمی کا اطلاق صرف اگست کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، اور ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے 300 تک یونٹ استعمال کرنے والے، لائف لائن اور زرعی صارفین پر اس کا اطلاق ہوگا، جب کہ صنعتی صارفین جو انڈسٹریل اسپورٹ پیکج کا فائدہ لے رہیں ہیں ان کو منفی ایف سی اے کا فائدہ اضافی کم قیمت والے یونٹ پر نہیں ملے گا، البتہ بیس ٹیرف کی حد تک منفی ایف سی اے کا فائدہ ضرور ملے گا، جب کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 947132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش